نیویارک :گستاخانہ کتاب کے مصنف سلمان رشدی چاقو سے حملہ

نیویارک میں گستاخانہ کتاب کے مصنف سلمان رشدی چاقو کے حملے سے شدید زخمی ہوگئے۔

 

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملعون پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ مغربی نیویارک میں واقع ایک ہال میں لیکچر دینے والے تھے۔

 

چاقو بردار حملہ آور نے اسٹیج پر چڑھ کر ملعون پر حملہ کیا، پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

 

نیویارک پولیس نے بتایا کہ ان کی ‘گردن پر چھری کا زخم‘ ہے ۔

 

خیال رہے کہ سلمان رشدی کی کتاب گستاخانہ کتاب پر 1988 سے ایران میں پابندی عائد ہے۔ رہنما آیت اللہ خمینی نے سلمان رشدی کے قتل کا فتویٰ جاری کیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *