پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑی پیشرفت، دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔تقریب میں پاکستان کے وزیرِ تجارت نوید قمر اور ان کے ترک ہم منصب ڈاکٹر محمد ایم یو ایس نے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہر محاذ پر ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، عمران خان
ترکیہ کے وزیر تجارت ڈاکٹر محمد ایم یو ایس وفد کے ہمراہ پاکستان آئے۔ دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان بھی معاہدہ ہوگا، دو طرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
Signing of Trade in Goods Agreement between Pakistan & Turkey today will open up vistas of opportunities. This Agreement will be pivotal in achieving the initial trade target of $5 billion. There is an unlimited potential for bilateral trade. Let the world know we mean business.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 12, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ دوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط پر حکام کو مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخی ہیں۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو تجارت میں آسانیاں دی ہیں ۔ تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہوگی ۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک مصنوعات کی تجارت کرسکیں گے ۔
اس سے قبل ترکیہ کے وزیرِ تجارت ڈاکٹر محمد ایم یو ایس 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے۔