شدید بارشوں کی پیشگوئی، انٹر بورڈ نے آج کے پرچے ملتوی کردیئے

بارش کے باعث تعلیمی ادارے بندے

محکمہ موسمیات کی شدید بارشوں کی پیشگوئی اور حالیہ بارشوں کے پیش نظر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جمعے کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے۔

اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بروز جمعہ کو ہونے والے تمام امتحانات 23 اگست کو لئے جائیں گے ۔

انٹر بورڈ کے پرچے

آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیوٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچےاور عملی امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ شہر میں جاری شدید بارشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: کراچی: اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے کل ہونے والے پرچے ملتوی کردئیے

اعلامیے کے مطابق تمام ملتوی شدہ پرچے اب 23 اگست 2022 کو انہیں مراکز میں لیے جائیں گے۔ اس حوالے سے عملی امتحانات ری شیڈیول کرنے کے لئے کالجز کو ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *