شہباز گِل کے ڈرائیور کی اظہار ہدایت اللہ کی اہلیہ کی ضمانت منظور

اظہار ہداہت

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے ڈرائیور اظہار ہدایت اللہ کی اہلیہ کی ضمانت منظور کر لی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز گِل کے ڈرائیور اظہار ہدایت اللہ کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی۔

اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں شہباز گِل کی گرفتاری کے بعد پولیس نے شہباز شبیر گِل کے ڈرائیور کم اسسٹنٹ اظہار ہدایت اللّٰہ کے گھر چھاپہ مارا تھا۔ تاہم ڈرائیور فرار ہو گیا تھا۔

پولیس نے اظہار ہدایت اللّٰہ کی بیوی اور برادرِ نسبتی نعمان ظفر اقبال کو پولیس سے مزاحمت، کارِ سرکار میں مداخلت اور سرقہ بالجبر کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ گرفتار، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے اظہار کی اہلیہ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے پولیس اور پراسیکیوٹر کو جمعہ کے لیے نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے ملزمہ کو رات کو تھانہ کے حوالات میں ہی رکھنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ 9 اگست کو پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو بغاوت اور اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بعدازاں انہیں   10 اگست کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *