شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ گرفتار، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

اظہار ہداہت

شہباز گل کے ڈرائیور اظہار کی اہلیہ  کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا موبائل فون برآمد نہ کیا جاسکا۔ ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے ڈرائیور  اظہار کی اہلیہ اور برادر نسبتی کے ریمانڈ کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے  اظہار کی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے شریک ملزم نعمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ملزمہ کے وکیل نے بعداز گرفتاری کی درخواست ضمانت بھی دائر کر دی۔

 یہ بھی پڑھیں: شہباز گل دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے اظہار کی اہلیہ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے پولیس اور پراسیکیوٹر کو جمعہ کے لیے نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے ملزمہ کو رات کو تھانہ کے حوالات میں ہی رکھنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ 9 اگست کو پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو بغاوت اور اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر لیا گیا تھا بعدازاں انہیں   10 اگست کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل کا بیان پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوءے انہوں نے کہا کہ پارٹی کا بیانیہ نہیں ہے ہر انسان کا اپنی رائے ہو تی ہے، شہباز گل کو بیان واپس لینے پر معاف کر دینا چاہیے وہ ایک محب وطن انسان ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *