جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںپاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا ہرممکن دفاع کیا جائے گا، خواجہ...

پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا ہرممکن دفاع کیا جائے گا، خواجہ آصف

 

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ کسی ملک کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں۔ لیکن ملکی دفاع کو مزید مستحکم کرتے رہیں گے۔ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا ہرممکن دفاع کیا جائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈیفنس ایکسپورٹ پرموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) کے زیر اہتمام 11ویں انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزبیشن و سیمینار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے اداروں کا احترام تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر لاگو ہوتا ہے۔  قانون توڑنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن کا خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ سوات میں طالبان کی موجودگی کی اطلاعات کو دیکھ رہے ہیں اور ہم افغان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

خواجہ آصف نے شہباز گل کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق نمٹیں گے۔  سنا ہے شہباز گل نے کل کہا کہ فوج میری جان ہے، اگر ایسا کہا ہے تو اچھا ہے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا