پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری پر سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے ڈرائیورکی اہلیہ کو گھر سے اٹھا لیا گیا، مہذب معاشروں میں ایسا نہیں ہوتا، انصاف کے بغیر ملک کا آگے بڑھنا ناممکن ہے، ہم جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے قانو ن کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں، 13 اگست کو بتائیں گے حقیقی آزادی کیا ہوتی ہے؟
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل کے معاون کی اہلیہ کو تھانے میں قید کرنا قابل مذمت ہے، قانونی برادری بتائے کیا بنیادی حقوق باقی نہیں رہے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کے معاون اظہار کی اہلیہ کے سفاکانہ اور غیرقانونی اغواء کی شدید مذمت کرتا ہوں، پنجاب میں ان کو عبرتناک انجام سے دوچار ہونا پڑا، امپورٹڈ سرکار میڈیا اور عوام کو دہشت زدہ کرنے کیلئے خوف کو بطور ہتھیار بروئے کارلارہی ہے۔
Strongly condemn fascist illegal abductions in shadows of late night of Aamad Yusuf & now Shahbaz Gill's assistant Izhaar's wife, who is now incarcerated in women police station. I want to ask our legal community are there no fundamental right anymore?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 11, 2022
اس سے قبل عمران خان نے اسلام آباد میں اقلیتی برادری کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہمارے نبی ﷺ پوری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین ہیں، مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی اسلامی فلاحی ریاست تھی۔ ہمارے نبی ﷺ نے تمام مذاہب کے لوگوں سے میثاق مدینہ سائن کیا تھا۔دنیا دیکھی ہے رنگ و نسل، دین کی بنیاد پرنفرت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ اللہ کا فرمان ہے دین اسلام میں کوئی زبردستی نہیں، ہمارے دین میں سب انسان برابر ہیں۔