جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانملک میں جاری گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی وجہ سامنے آگئی

ملک میں جاری گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی وجہ سامنے آگئی

ملک میں تیل اور گیس کی کمی کے باعث کئی پاور پلانٹس بند ہونے سے عوام کو کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 28 ہزار 200 میگا واٹ اور پیداوار 21 ہزار 800 میگا واٹ ہے، ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 800 میگا واٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کی کمی کے سبب کئی پاور پلانٹس بند پڑے ہیں، پاور پلانٹس بند ہونے کے باعث ملک بھر میں لوگوں کو کئی کئی گھنٹے کی بجلی بندش کا سامنا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے تیل اور گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس بند کر دیے گئے، یہ پلانٹس اگست اور ستمبر میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے شہروں میں 5 گھنٹے اور دیہات میں 8 گھنٹے کی ایوریج لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا