کھلابٹ (نمائندہ خصوصی) سیاسی، صحافی اور تاجر برادری نے پکھرال چوک سیکٹر نمبر 2 کے دوکاندار واسب محمود بشارت محمود اور اعجاز محمود کے والد محمد ارشاد مرحوم کی حادثاتی وفات پر گہرے غم و رنج کا اظہار کیآ ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا
سابق ایم پی اے گوہر نواز خان کھلابٹ یونین آف جرنلسٹس ہری پور کے صدر قاضی نثار احمد خان تنولی جنرل سیکرٹری محمد نسیم اعوان ویلج کونسل تربیلہ 3 کے چیئرمین واجد خان تنولی سابق جنرل کونسلر قیصر کامران پکھرال چوک کی تاجر برادری جن میں محمد اسد خان فیروز خان چاچا ارشد لودھی حاجی عزیز الرحمن گوہر الرحمن شیر محمد سمیت دیگر نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان جاری کیا۔
مشترکہ تعزیتی بیان میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور جملہ غمزدہ خاندان و لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔