بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثہ، منفی پراپیگنڈے کی تحقیقات کے معاملے پر مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل

پاک افواج

بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کی تحقیقات کے معاملے پر مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ مشترکہ انکوائری کمیٹی میں انٹیلجنس ایجینسز کے دو افسران بھی ٹیم میں شامل کر لیے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی منفی پراپیگنڈے  پر وفاقی وزارت داخلہ نے مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی۔

آئی ایس آئی کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل سعد اور انٹیلجنس بیورو سے ڈپٹی ڈائریکٹر وقار نثار نمائندگی کریں گے۔ ایف آئی اے و انٹیلجنس اداروں کی جوائنٹ انکوائری ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم محمد جعفر کی نگرانی میں تحقیقات کرے گی۔

ٹیم میں ایف آئی اے ڈائریکٹر، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ وقار الدین سید، ایڈیشنل ڈائریکٹر، سائبر کرائم ایاز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون، لاپتا ہیلی کاپٹر سے متعلق معلومات حاصل کیں

یاد رہے کہ یکم اگست کو لسبیلہ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں کور کمانڈر کوئٹہ اور ڈی جی کوسٹ گارڈز سمیت 6 افسران اور اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیلاب زدگان کے ریلیف آپریشنز میں مصروف ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسٰی گوٹھ سے ملا۔ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے منفی مہم چلائی گئی تھی جس کی پاک فوج نے شدید مذمت کی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *