پی ٹی آئی کا سربراہ قوم کو گمراہ کررہا ہے، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سربراہ قوم کو گمراہ کررہا ہے۔پوری قوم پاک فوج سے پیار کرتی ہے۔وطن کے لئے جان قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے والے گمراہ ہوگئے ہیں،پرامن احتجاج ہر ایک کا آئینی اور جمہوری حق ہے تاہم قانون ہاتھ میں لینے والوں سے 25 مئی سے بھی زیادہ سختی سے نمٹا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ  فیصل آباد پہنچے تو انہیں پنجاب حکومت کی طرف سے پروٹوکول نہ ملا۔وہ وفاقی حکومت کی سکیورٹی رینجرز اور مقامی پولیس کی سکیورٹی میں پہنچے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے لئے کسی قسم کی خدمت ہمارا لئے باعث اعزاز ہوگا۔اس وطن کی حفاظت اور قوم کو مشکلات جیسے دہشت گردی ہو،قدرتی آفات ہوں۔سانحات ہوں اس میں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنی قوم اور ملک کا نام اونچا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لسبیلہ حادثہ پر افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے اور ممنوعہ فنڈنگ کیس پر دو الگ الگ تحقیقات ہورہی ہیں اس میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فواد چودھری میرے حق میں ایک بات کربیٹھے تھے اس پر پی ٹی آئی میں ان کی جس قدر چھترول ہوئی ہے۔ وہ اب اپنے آپ کو توازن کرتے ہیں۔ وفاق کے ایک ادارے کا بجٹ صوبوں سے زیادہ ہ۔ نادرا، واپڈا کوئی ملک کا حصہ ایسا نہیں جہاں اس کی کوریج یا دفاتر نہ ہوں۔ وفاق اور صوبائی حکومتیں نظام کا حصہ ہیں ان کاآئینی اور قانونی کردار ہے۔صوبوں کے کردار کو ہم تسلیم کرتے ہیں۔انہیں بھی چاہییے کہ اس قسم کی گفتگو کرنے کی بجائے ڈھنگ کا کام کریں۔اب انہوں نے 13 اگست کو جلسہ اور پھر ایک ماہ کا الٹی میٹم دےرہے ہیں۔یہ کس چیز کا الٹی میٹم دے رہے ہیں۔پہلے چیف الیکشن کمشنر کو تو ہٹادیں۔ان کی سمجھ نہیں آتی ایک دن ایک بات دوسری دن دوسری بات کرتا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *