ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، کوہلی اور راہول کا کم بیک

بھارتی ٹیم

روہیت شرما کی قیادت میں ایشیا کپ کرکٹ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا۔ سابق کپتان ویرات کوہلی اورکے ایل راہول کی بھارتی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں روہیت شرما( کپتان) ویرات کوہلی، روی چندرن ر ایشون کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، دیپک ہوڈا،آر پنٹ، دنیش کارتک، ہردیک پانڈیا، آر جڈیجا، چاہل، آر بشنوئی، بھونیشور کمار شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی کو خراب پرفارمنس کی وجہ سےدورہ ویسٹ انڈیز سے بھارتی ٹیم  سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔جبکہ کے ایل راہول گروئن انجری سے چھٹکارا پانے کے بعد ٹیم میں  کم بیک کیا ہے۔

ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ 27 اگست سے یو اے ای میں شروع ہوگا۔ جس میں پاک بھارت ٹاکرا 28اگست کو ہوگا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *