پاکستان تحریک انصاف کا 13 اگست کو لاہور میں جلسے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 13 اگست کو ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جشن آزادی جلسہ 13 اگست کو ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 75 ویں یوم آزاد کا جشن لاہور میں منایا جائے گا۔ 13 اگست کا جلسہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں کیا جائے گا۔ جلسہ لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ جلسے کی کامیابی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں اور لاہور کی قیادت ڈور ٹو ڈور مہم بھی چلائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *