تائیوان، وزارت دفاع کا اہم عہددار ہوٹل میں مردہ پائے گئے

تائیوان کی وزارتِ دفاع کے ریسرچ ڈویلپمنٹ یونٹ کے نائب سربراہ ہوئل میں مردہ پائے گئے۔

تائیوان کے سرکاری میڈیا کے مطابق ریسرچ ڈویلپمنٹ یونٹ کےنائب سربراہ او یونگ لی شنگ آج صبح ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے، ریسرچ یونٹ کے نائب سربراہ کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں:دنیا سے قرض لینے میں مشکل ہورہی، اب مانگتے ہوئے شرم بھی آتی ہے، وزیر خزانہ

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کا بتانا ہے کہ او یونگ لی شنگ نے تائیوان کے متعدد میزائل پروجیکٹس کی نگرانی کے فرائض انجام دیے اور انتقال کے وقت وہ جنوبی کاؤنٹی پنگ ٹنگ کے دورے پر تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *