کراچی : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا کہ ہمیں دنیا سے قرض لینے میں مشکل ہورہی ہے اب مانگتے ہوئے شرم بھی آتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کراچی چیمبر آف کامرس پہنچے ، جہاں صدرکراچی ادریس میمن ،زبیر موتی والا سمیت بزنس کمیونٹی نے ان کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں:وقت کے جبر کی وجہ سے نوجوان مایوس ہو گئے، سراج الحق
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر سپلائی اور ڈیمانڈ پر اوپر نیچےجاتا ہے، ہمیں دنیا سے چیزیں چاہییں لیکن برآمد کے لیے کوئی چیز نہیں ـ