جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستاناسلام آبادایف آئی اے کے 333 افسران و اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں دو...

ایف آئی اے کے 333 افسران و اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں دو ماہ کی توسیع

کراچی : وفاقی وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کے ماتحت نیشنل ریسپانس سینٹر فار سائبر کرائم کے فیز تھری میں بھرتی ہونے والے 333 افسران و اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں دو ماہ کی توسیع کر دی۔

اختیارات کا غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث دو ڈپٹی ڈائریکٹر اور دو سب انسپکٹرز کے کنٹریکٹ کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

وفاقی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ڈائر یکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے 2020 میں نیشنل ریسپانس سینٹر فار سائبر کرائم(این آر تھری سی) کے فیز تھری میں بھرتی ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، سائبر کرائم اینلاسسٹ، اسسٹنٹ لیگل ازمایڈوئزر ، آفس سپرئٹنڈنٹ ، انسپکٹر ، سب انسپکٹر سمیت دیگر 333 افسران و اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں دو ماہ کی توسیع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، انٹر کے طلباء میں فیکلٹی کے انتخاب میں تبدیلی کا رجحان پایا گیا

ایف آئی اے کے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے فیز تھری میں بھرتی ہونے والے دو ڈپٹی ڈائریکٹر سلیمان اعوان اور کلیم اللہ کے کنٹریکٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات کے برخلاف مذکورہ افسران نے سوشل میڈیا پر اختیارات کے غلط استعمال کرتے ہوئے تشہیری مہم جاری رکھی تھی جب کہ سائبر کرائم کے زونل ڈپٹی ڈائریکٹر کی حیثیت سے ان کے خلاف شکایات کے انبار تھے جس کی وجہ سے ان کے کنٹریکٹ کو منسوخ کیا گیا ہے اسی طرح فیز تھری میں بھرتی ہونے والے دو سب انسپکٹر زیشان علی میمن اور سید راویز علی شاہ کے کنٹریکٹ کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سید راویز علی شاہ اور زیشان علی میمن دو سب انسپکٹرز کے خلاف مختلف انکوائریوں میں درخواست گزار اور نامزد ملزمان دونوں سے رشوت وصولی کی شکایات تھیں اور ان سب انسپکٹرز کے خلاف سائبر کرائم میں ہی انکوائریاں بھی جاری ہیں جس میں ان کے خلاف علیحدہ سے کارروائی کا بھی امکان ہے اور اسی رپورٹ پر ان سب انسپکٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز، کراچی میں ہلکی بارش ریکارڈ

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فیز تھری میں تعینات 333 افسران و اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں 31 اگست 2022 تک توسیع کی گئی ہے جس میں اضافے کا امکان موجود ہے تاہم اس حوالے سے اگست2022 کے بعد ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا