کامن ویلتھ گیمز: شجر عباس آج فائنل میں ایکشن میں نظر آئینگے

شجر عباس

پاکستان کے نوجوان ایتھلیٹ شجر عباس نے کامن ویلتھ گیمز 200 میٹر ریس میں فائنل میں آج ایکشن میں نظر آئینگے۔ فائنل ریس ہفتے کی شب پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے ہوگی۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں 200 میٹر دوڑ کے سیمی فائنل مرحلے کی پہلی ریس میں شجر عباس 20.89 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ہیٹ سے براہ راست کوالیفائی نہ کرپانے کے بعد شجر عباس کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کا تمام تر انحصار دیگر ایتھلیٹس کی ٹائمنگ پر تھا۔

ہیٹ ٹو میں دو ٹاپ پوزیشن کے علاوہ کوئی بھی پلیئر شجر سے بہتر ٹائمنگ نہ دے سکا ۔جبکہ تیسری سیمی فائنل ریس میں ایسواٹینی کا ایک ایتھلیٹ ہی شجر سے بہتر ٹائم میں ریس مکمل کرسکا۔

اس طرح پاکستانی ایتھلیٹ ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ شجر عباس200 میٹر کے فائنل میں جگہ بنانے والے واحد ایشین ایتھلیٹ ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *