لاہور ہائیکورٹ کا اسپیکر قومی اسمبلی کے معاملے پر 30دن میں فیصلہ دینے کا حکم

اسپیکر قومی اسمبلی

لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے معاملے پر 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نےا سپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے متعلق درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کریں۔

عدالت نے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں اور رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *