وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی فنڈ قائم کردیا

امدادی فنڈز

وزیراعظم شہباز شریف نے بارش اورسیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی فنڈ قائم کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام بالخصوص مخیر حضرات سے درد مندانہ اپیل کرتا ہوں کہ سیلاب کی تباہی کا شکار اہل وطن کی دل کھول کر مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی بارشوں نے سیلاب کی صورت قیامت صغریٰ برپا کی ہے، بلوچستان میں غیر معمولی تباہی ہوئی ہے، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بے تحاشہ نقصانات ہوئے ہیں، حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود 5 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لئے فوری جاری کر دئیے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام بالخصوص مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ مشکلات میں گھرے ان پاکستانیوں کو دوبارہ آباد کرنے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔ سیلاب متاثرہ بھائیوں بہنوں اور بچوں کی مدد انصار مدینہ والے جذبے سے کرنے کی ضرورت ہے۔ جس طرح اہل پاکستان نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے ملک کے سب سے بڑے سیلاب کے وقت متاثرین کی دل کھول کر مدد کرکے پوری ۔دنیا میں ایک مثال قائم کی تھی۔ آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی۔ سندھ، بلوچستان کے آئی جیز کی تبدیلی متوقع

 سیلاب زدگان کے لئے امدادی فنڈ  رقوم پرائم منسٹرئ ریلیف فنڈ 2022 کے اکاؤنٹ نمبر ‘جی-12164’ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

وفاق نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی اور ہدایت کی کہ کمیٹی آج ہی اپنا اجلاس منعقد کرے۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کمیٹی وفاقی اور صوبائی اداروں میں کو آرڈی نیشن بہتر کرنے کی تجاویز دے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *