دنیا میں مہنگائی کم ہوگئی لیکن حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید اور ٹی ایل پی

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا چاہتی ہے۔
 
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں۔

مزید پڑھیں:SMIU ملازمین کو سیلنگ الائونس سمیت ٹائم اسکیل دیا جائے، سندھ یونیورسٹیز آفیسرز فیڈریشن

انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل،گندم اور کاٹن کی قیمت کم ہو گئی ہے لیکن حکومت کو  عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔اقتدار کی بھوکی 13 جماعتوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔سیاسی انتشار اور خلفشار بڑھ رہا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *