پی سی ایم ڈی جرنل کلب کے تحت جامعہ کراچی میں سیمینار

کراچی:۔ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) میں جمعہ کوایک نامور غیر ملکی سائینسدان کے ریسرچ پیپر کا علمی و تحقیقی جائزہ لینے کے لیے’پی سی ایم ڈی جرنل کلب‘ کے تحت ایک سیمینار کا انعقاد ہوا۔

جس میں ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کی ایم فل اسکالر لالہ رخ جاوید نے معروف بین الاقوامی سائینسدان نان جیانگ اور اُن کے ساتھیوں کے ریسرچ پیپر پر گفتگو کی جبکہ آخر میں سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا۔

مزید پڑھیں:وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد زخمی

ریسرچ پیپر پر گفتگو کرتے ہوئے لالہ رخ جاویدنے کہا کہ جراثیم سے لیکر انسانوں کے حیاتیاتی نظام میں پروٹین کلیدی کردار ادا کرتی ہے، امراض کی تشخیص کے عنوان سے یہ اہم کردار رکھتے ہیں اسی لیے حالیہ پیش رفت میں پروٹین کو مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے بطور دوا استعمال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ متعلقہ ریسرچ پیپر معروف اشاعتی ادارے ایلزویئر کے تحت چھپنے والے ریسرچ جرنل ’جرنل آف بائیوکیمیکل اینجینئرنگ‘ سے منتخب کیا گیا تھا یہ جرنل اپنے معیار کے اعتبار سے دنیا بھر میں معروف ہے،۔متعلقہ ریسرچ پیپر کی اشاعت 17 اکتوبر2020 میں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:کراچی ، نماز جمعہ کے بعد ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا

خاتون ایم فل اسکالر نے کہا کہ پروٹین اور پیپٹائڈ علاج کی کچھ عام مثالیں انسولن اور کئی اینٹی کینسر، اینٹی وائرل ادویات کے ساتھ ساتھ ہارمونز اور نمو کے عوامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید پیشرفت پروٹین کے شعبے میں پروٹین کی پیداوارکے موثر طریقوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کی تجویز پر کیمیکل اور بائیو کیمیکل جیسے سائینسی موضوعات پر تبادلہئ خیال کے لئے’پی سی ایم ڈی جرنل کلب‘ 2018 میں تشکیل دیا گیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *