آسٹریلیا نے پاکستان ہاکی ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز 2022 سے باہر کردیا

پاکستان ہاکی ٹیم کا آسٹریلیا کیخلاف ذلت آمیز شکست کے بعد کامن ویلتھ گیمز 2022میں سفر تمام ہوگیا۔
یونیورسٹی آف برمنگھم سینٹر میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 7-0سے ہرا کر پاکستان کو میڈل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
قومی ٹیم نے جارحانہ انداز میں کھیل شروع کیا ۔ تاہم آسٹریلیوی ٹیم کے تابڑ توڑ حملوں نے گرین شرٹس کی ایک نہ چلنے دی۔
#B2022 #HockeyEquals @Kookaburras v @PHFOfficial Details https://t.co/z37ZRflN22 pic.twitter.com/DDT9EdTBJO
— International Hockey Federation (@FIH_Hockey) August 4, 2022
یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
پاکستان نے گول کے کئے مواقع ضائع کئے اور مقررہ وقت تک کوئی گول کرنے میں ناکام رہا۔ جبکہ آسٹریلیا نے 7-0سے میچ جیت کر پاکستان کو باہر کردیا۔
قومی ٹیم کو ہاکی ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن کے میچ کیلئے کینیڈا سے مقابلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی، جنوبی افریقہ سے میچ برابر رہا جبکہ اسکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔