زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 4 افراد ہلاک

ڈیرہ مراد جمالی میں زمین تنازع پر مخالفین نے ایک دوسرے پر گولیاں برسا دی جسکے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے

ذرائع  کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گھاڑ میں دو گروپوں کے درمیان زمین پر تنازع ہوا جس کے بعد دونوں گروپوں نے  مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں:پولیس ہیڈ کوارٹر میں دھماکہ، ایک اہلکار ہلاک3 زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگا۔

واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردیں جب کہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *