پولیس ہیڈ کوارٹر میں دھماکہ، ایک اہلکار ہلاک3 زخمی

کراچی: گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں بم دھماکہ، واقعے میں پولیس کا جانی نقصان ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد چار زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج ایک اہلکار ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:تالاب میں گرنے سے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

زخمیوں میں سب انسپکٹر سعید ،پولیس اہلکار گوہر اورصابر شامل ہیں جو واقعے میں شدید زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

واقعہ تخریب کاری ہے یا حادثہ؟ پولیس حکام کی جانب سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *