تالاب میں گرنے سے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

تالاب میں گرنے سے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ موہن جو ڈرو میں پیش اس وقت پیش آیا جب بچے کھیلتے ہوئے تالاب میں جاگرے اور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جاں بحق بچوں کی شناخت چھ سالہ عالیہ، پانچ سالہ مزمل اور چار سالہ غلام رسول کے ناموں سے ہوئی، عالیہ اور مزمل دونوں سگے بہن بھائی تھے,تالاب سے لاشیں برآمد ہونے پر گھر میں صف ماتم بچھ گیا

مزید پڑھیں:ادویاتی پودا ‘جدوار’ ابتدائی زمانے سے علاج معالجے میں استعال ہوتا آیا ہے، انیلابشیر

افسوسناک واقعے کے بعد ورثااوراہل علاقہ نےاپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق بچوں کی لاشیں نکال کر ڈوکری تحصیل اسپتال منتقل کیں۔

گذشتہ تین روز کے دوران سندھ میں بچوں کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل یکم اگست کو کندھ کوٹ میں زورگڑھ کے مقام پر تالاب میں چار بچے ڈوب گئے تھے،ڈوبنے والوں میں تین بچیاں اور ایک بچہ شامل تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *