کراچی میں سمندر پر نہانے سمیت غوطہ خوری اور تیراکی پر پابندی عائد

کراچی: کمشنر کراچی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کراچی میں ساحلی مقامات پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کا اطلاق 17 اگست تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت اور ڈوبنے کے واقعات کی روک تھام باعث کیا گیا ہے، سمندر میں نہانے، غوطہ خوری، تیراکی اور کشتی رانی پر پابندی ہوگی۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں اور سمندر میں بلند لہروں کے باعث پابندی لگائی گئی ہے تاکہ شہریوں کی جان کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد کے جی نائن ون میں فلیٹ سے وکیل کی لاش برآمد

حکام نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

واضح رہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ کراچی کے تمام ساحلی مقامات سمیت شہر کی حدود سمیت حب نہر پر بھی ہوگا۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں ہاکس بے کے سمندر میں نہاتے ہوئے 8 افراد ڈوب گئے تھے جس میں 6 لاشیں نکال لی گئیں تھی جبکہ دو کی تلاش جاری تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *