اسلام آباد کے جی نائن ون میں فلیٹ سے وکیل کی لاش برآمد

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں فلیٹ سے وکیل کی لاش برآمد ہوئی ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایڈووکیٹ سمیع اللہ کاکڑ کو زہریلی چیز نے کاٹا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جی نائن ون میں فلیٹ سے وکیل کی لاش برآمد ہوئی ، ایڈووکیٹ سمیع اللہ کاکڑ کی لاش پولیس اورساتھی وکلا نے فلیٹ سے برآمد کی۔

مزید پڑھیں:عمان میں جاری شدید بارشوں کے باعث 16 افراد جان کی بازی ہار گئے

پولیس نے بتایا کہ ایڈووکیٹ سمیع اللہ کاکڑ گزشتہ اتوار سے کسی سے رابطے میں نہیں تھے، ان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سمیع اللہ کو زہریلی چیز نے کاٹا ہے، سمیع اللہ نےاس بات کاذکراپنےگھروالوں سےبھی کیا تھا۔

سمیع اللہ کا ڈاکٹرز سے بھی رابطہ رہا، موت دو روز قبل ہوئی، ایڈووکیٹ سمیع اللہ کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *