عمان میں جاری شدید بارشوں کے باعث 16 افراد جان کی بازی ہار گئے

مشرق وسطیٰ کے ملک عمان کے متعدد علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس سے انفرااسٹرکچر کو بے تحاشہ نقصان پہنچا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمان میں 7 جولائی سے جاری شدید بارشوں کے باعث 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 4 افراد لاپتہ ہیں۔

مزید پڑھیں:نکاح نامہ میں ختم نںوت کا حلف نامہ شامل کرنا تاریخ ساز کارنامہ ہے، مولانا محمد حنیف جالندھری

پولیس کے آپریشنز کے جنرل ڈائریکٹر محمد بن ناصر الکنیدی نے بتایا کہ ملک بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اب تک 40 سے زائد افراد کو بچالیا گیا ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں سے نہایت خوفناک تصاویر سامنے آرہی ہیں، موسمیاتی ادارے نے پہاڑی علاقوں میں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *