نکاح نامہ میں ختم نںوت کا حلف نامہ شامل کرنا تاریخ ساز کارنامہ ہے، مولانا محمد حنیف جالندھری

وفاق المدارس العربیہ

اسلام آباد/کراچی/ملتان/پشاور ( ) جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے نکاح نامہ میں ختم نںوت کا حلف نامہ شامل کرنے کو تاریخ ساز کارنامہ قرار دیا-

مولانا جالندھری نے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو فون کرکے اس اہم کام کے سرانجام دینے پر انہیں اور ان کے رفقاء کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کیا-

مزید پڑھیں:ہری پور، سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز

مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ نکاح نامہ میں ختم نںوت کا حلف نامہ وقت کی اہم ضرورت تھی جسے الحمدللہ دیر آید درست آید کے مصداق پورا کیا گیا-

انہوں نے کہا کہ دھوکہ دہی کے بے شمار واقعات وقتا فوقتاً سامنے آتے رہتے تھے جن میں منکرین ختم نبوت سادہ لوح اور شریف خاندانوں کو دھوکہ دے کر شادیاں رچا لیتے تھے اور بعد ازاں کافی مسائل پیدا ہوتے تھے۔

مزید پڑھیں:فارن فنڈنگ کیس فیصلہ، مولانا فضل الرحمان کے بیانئے کی فتح ہے ۔ علامہ راشد محمود سومرو

امید ہے کہ نکاح نامہ میں ختم نبوت کے حلف نامے کے اضافے سے اس قسم کے واقعات کا سدباب ہوگا-مولانا جالندھری نے کہا کہ ختم نںوت کے حلف نامے سے لوگوں میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور فتنہ قادیانیت کی سنگینی کا احساس پیدا ہوگا

-مولانا جالندھری نے علماء کرام اور نکاح خواں حضرات سے بھی کہا کہ وہ ختم نںوت کے حلف نامے والا نکاح نامہ ہی استعمال کریں اور عوام الناس کو جمعہ کے خطبات اور شادی بیاہ کے اجتماعات میں اس حلف نامہ کی ضرورت و اہمیت سےاگاہ کریں-

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *