ہری پور، سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز

ہری پور()ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور راجہ بابو جہانگیر نے کہا ہے کہ سکولزسربراہان پی ٹی سی اوربلدیاتی نمائندگان کے تعاون سے بھرپور داخلہ مہم چلائیں تاکہ حسب سابق اس مرتبہ بھی سرکاری سکولوں میں بچے کثیر تعداد میں داخل ہوں۔

داخلہ مہم کے سلسلے میں گھر گھر جایاجائے اور مختلف پروگرامات کا انعقاد کیاجائے تاکہ کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے تمام تر مشکل حالات کے باوجودسرکاری سکولوں میں بچوں کے بھرپورداخلے والدین کے اعتماد کا مظہر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پوراور پرائمری سکول نمبر4 میں نئے داخل ہونے والے بچوں کے داخلہ فارم پر دستخط کرکے داخلہ مہم کا باقاعدہ آغازکرنے کے بعد اپنی گفتگومیں کیا۔

مزید پڑھیں:فارن فنڈنگ کیس فیصلہ، مولانا فضل الرحمان کے بیانئے کی فتح ہے ۔ علامہ راشد محمود سومرو

اس موقع پر اے ڈی ای او اسٹیبلشمنٹ وحید قیصر، ہیڈماسٹرمڈل سکول نمبر4ہری پور حافظ سرفرازخان، ہیڈٹیچر پرائمری سکول نمبر4محمد شفیق، اساتذہ اور والدین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انھوں ڈپٹی ڈی ای او نے داخلہ مہم سمیت دیگر امور کے حوالے سے سکول سٹاف کو ضروری ہدایات دیں تاکہ داخلوں سمیت تمام اہداف حاصل کیے جاسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *