کراچی ، مون سون کا نیا اسپیل برسنے کو تیار ، محکمہ موسمیات

کراچی میں مون سون کا ایک اور دھواں دھار اسپیل برسنے کو تیار ہے، شہر میں 6 سے 9 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے ۔

مزید پڑھیں:سندھ میں 5 اگست سے تین دن کیلئے سی این جی بند

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 5 اگست کی صبح سے  مون سون ہوائيں سندھ میں داخل ہوں گی جبکہ کل کشمیر،بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *