ملک میں کورونا کیسز کی شرح 4 فیصد کے قریب، مزید 9 ہلاکتیں

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ایک دن میں 9 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 949 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 806افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اس کے علاوہ وائرس میں مبتلا اب بھی160 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *