محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشنگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اوپری سطح پہ مغربی ہواؤں کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک بھر میں مون سون کی شدت فلحال کافی حد تک کم ہو چکی ہے ـ

کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے ـ

مزید پڑھیں:پی ڈی ایم کا تحریک انصاف کیخلاف سیاسی اور قانونی محاذ پر سخت فیصلے لینے پر اتفاق

بدھ کے روز خیبرپختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ایک اور بارش کے امکانات ہیں

مون سون بارشوں کا اگلا سلسلہ 5 اگست سے ملک میں شروع ہونے کا امکان ہے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *