لاہور سے دبئی جانے والے مسافر طیارے میں خوفناک آتشزدگی

لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ سے دبئی جانے والے مسافر طیارے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق طیارے میں آتشزدگی کا واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے نجی ائیرلائن کے طیارے کیساتھ پیش آیا۔

مزید پڑھیں:یوکرین سے روسی حملے کے بعد اناج کا پہلا بحری جہاز روانہ

جہاز کے انجن میں آگ بھڑکنے پر پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے 410 کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامہ لینڈنگ کرائی، جس کے بعد مسافر طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائن نے دوسرے طیارے کے ذریعے مسافروں کو اماراتی ریاست دبئی روانہ کردیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *