امیر جمعیت علماء اسلام (س) کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

امیر جمعیت علماء اسلام کے مولانا حامدالحق حقانی کا ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(اکوڑہ خٹک) جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم مولانا حامدالحق حقانی کا ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

مولانا حقانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیاں پیش کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوانوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ھے۔ شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں اور انکے خاندانوں سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *