کشمیر پریمیئر لیگ کے حتمی شیڈول کا اعلان

کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے حتمی شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں 13 سے 26 اگست تک 25 میچز کھیلے جائیں گے۔

13 اگست کو افتتاحی میچ راولا کوٹ ہاکس اور جموں جانباز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ گروپ مرحلے کا آخری میچ 23 اگست کو کوٹلی لائنز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

24 اگست کو کوالیفائر ون اور الیمینیٹر ون میچ کھیلا جائے گا جبکہ ایلیمینیٹر ٹو 25 اگست اور فائنل میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے ترجمان نے کہا تھا کہ لیگ کی براڈ کاسٹنگ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معیار جیسی ہوگی جس میں اسپائے کیم، ہاک آئی اور بگی کیم کی مدد سے کوریج کی جائے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *