شاہین آفریدی نے سسر کے ساتھ جم کرنے کا تجربہ شیئر کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ہونے والے سسر کے ساتھ جم کرنے کا تجربہ شیئر کردیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ہونے والے سسر شاہد آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔
تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ورک آؤٹ کرنے کا اصل مزا تب شروع ہوتا ہے جب آپ لالا کے ساتھ جم جائیں‘۔
The real workout starts when you hit the gym with Lala @safridiofficial pic.twitter.com/4M3briHZyV
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) August 1, 2022
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی تیزی سے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر ہیں جنہوں نے چند ہی سالوں میں اپنے آپ کو سپر اسٹار کے طور پر منوالیا ہے۔
شاہین آفریدی کے ڈیبیو کے بعد سے اب تک کوئی بھی کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں ان سے زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کرسکا ہے۔
ان کا رشتہ کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم کے نام سے مشہور پاکستان کے سابق لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے طے ہوا ہے جس کی دونوں خاندانوں کی جانب سے تصدیق بھی کی جاچکی ہے۔