کور کمانڈر کو اوتھل سے کراچی لانے والا ہیلی کاپٹر لاپتہ، تلاش جاری

آرمی ہیلی کاپٹر

بلوچستان میں سیلابی صورتحال کے بعد امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے جانے والا ہیلی کاپٹر کراچی واپس آتے ہوئے لاپتہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق  اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا جس میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی سوار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  کور کمانڈر ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف آپریشن کا معائنہ کررہے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کا آپریشن جاری ہے،  ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *