ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںالیکشن کا انعقاد کتنے دنوں میں ممکن؟ عمران خان نے اپنے ساتھیوں...

الیکشن کا انعقاد کتنے دنوں میں ممکن؟ عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو بتادیا

پنجاب میں آنے والی تبدیلی کے بعد اب عام انتخابات سے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں، لیکن ان انتخابات کا انعقاد کتنے دنوں میں ممکن ہوسکتا ہے عمران خان نے اپنی جماعت کے اراکین اسمبلی کو بتادیا۔ 

لاہور میں ایک روز قبل سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک مصروف ترین دن گزارا، انہوں نے اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی سے ملاقات کی جبکہ ان کے علاوہ پنجاب میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور ذمہ داران سے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کوجن لوگوں نے ہمارے ساتھ 2 نمبری کی مجھے پتہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 6 تا 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا بگل بج سکتاہے، ارکان اسمبلی تیاری کریں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ پنجاب حکومت کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ڈلیور کرے، پرویز الہٰی اپنے تجربے کی بنیاد پر صوبے کے عوام کو حقیقی ریلیف دیں گے۔

انہوں نے پنجاب حکومت کو سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام پر عمران خان کو بریفنگ دی جس پر عمران خان نے پنجاب میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کردی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ افسوس سابق حکومت نے اس شاندار پروگرام کو روکا۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا