ڈالر کی قدر میں اضافے کی اصل وجہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے بتادی

مبادلہ منڈیوں میں روپے کی قدر میں اچانک اتنی کمی کیوں آگئی؟ اس حوالے سے وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مشترکہ بیان سامنے آگیا۔ 

اس بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان کے مسائل عارضی نوعیت کے ہیں، روپے کی قدر وقتی طور پر کم ہوئی ہے، توقع ہے کہ چند ماہ میں اس کی قدر بڑھ جائے گی۔

اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر، ملکی سیاست اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے بارے میں تشویش پر کم ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ افواہیں قطعی بے بنیاد ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایکسچینج ریٹ کی ایک خاص سطح طے پائی ہے۔

ان کا یہ بھی کنہا تھا کہ 1.2 ارب ڈالر کی قسط کے اجرا کے لیے باضابطہ اجلاس آئندہ ہفتوں میں متوقع ہے۔

وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ مالیاتی اور زری پالیسی دونوں سخت کردی ہیں جبکہ ملک میں ڈیزل اور فرنس آئل کا ذخیرہ 5 سے 8 ہفتوں کے لیے کافی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *