دعا زہرا کیس: تفتیشی افسر کی ایک درخواست منظور، ایک مسترد

کراچی شرقی کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کیس میں ایک درخواست منظور کرلی جبکہ ایک کو مسترد کردیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے دعا زہرا کا میڈیکل کروانے سے متعلق تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کردی۔

مقدمے کے ضمنی چالان پیش کرنے کے لیے تفتیشی افسر نے عدالت سے مہلت طلب کرنے کی درخواست کی جو منظور کرلی گئی ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ضمنی چالان جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *