وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ

پرویز الٰہی

لاہور.وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے رواں برس صوبے کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو1122 کو توسیع دینے کی منظوری دے دی۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ رواں برس پنجاب کی مزید 86تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس کادائرہ کاربڑھایاجائے گا-

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ایمرجنسی سروس کی توسیع پنجاب کی تمام تحصیلوں تک کرے گی ،
موٹر بائیک ریسکیو سروس کادائرہ کار رواں برس پنجاب کے مزید 27اضلاع تک بڑھا یاجائے گا-

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس ہم نے شروع کی ،  پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 صوبے کا قابل قدر او رباعث فخر ادارہ ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ میرے سابق دور میں اس مایہ ناز ادارے کی بنیاد رکھی گئی اور آج یہ ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی پہچان رکھتا ہے ، ریسکیورز کا کام صرف ڈیوٹی نہیں بلکہ یہ انسانیت کی خدمت کے مترادف ہے –

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *