’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط میں دانش کی موت کیوں ہوئی؟ ہمایوں سعید نے راز فاش کر دیا

ہمایوں سعید

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنے معروف ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں دانش کی موت سے متعلق راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

اداکار ہمایوں سعید اور واسع چوہدری ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران انھوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
دوران شو ایک خاتون نے ہمایوں سے میرے پاس تم ہو میں ان کے کردار دانش کی موت سے متعلق سوال کیا؟

جس کے جواب میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا ڈرامے کے اختتام میں دانش کی موت میرے کہنے پر ہی ہوئی تھی۔
ہمایوں سعید نے بتایا کہ میں چاہتا تھا کہ ڈرامے پر ڈسکشن ہو ، اگر ڈرامے کے اختتام میں دانش کی شادی کسی اور خاتون سے ہو جاتی تو اس پر بعد میں کوئی بات نہ کرتا اور دانش کی شادی ہو بھی جاتی تو وہ کبھی خوش نہ رہ پاتا کیوں کہ وہ اپنی پہلی بیوی کو ہی یاد کرتا، اتنا سیدھا بندہ تھا وہ کسی کے ساتھ خوش نہیں رہ پاتا۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ یا تو وہ اکیلا رہتا یا پھر مرجاتالیکن مرنے سے ڈرامے کے اختتام پر زیادہ شور مچا۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *