موسم گرما کی تعطیلات ختم، سندھ، پنجاب اور اسلام آباد میں اسکول کھل گئے

سندھ میں اسکول کھل گئے

گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سندھ، پنجاب اور اسلام آباد میں سرکاری اور نجی اسکول کھل گئے۔

کراچی سمیت سندھ  اورپنجاب کے سرکاری اورنجی اسکولوں میں تدریسی عمل چھٹیوں کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔ کراچی  میں جاری مون سون کے پیش نظر شہر کے کچھ نجی اسکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔سیلاب زدہ علاقوں میں اسکول بند رہیں گے۔

کراچی میں آج صبح ہونے والی بارش کے باعث تعلیمی اداروں میں حاضری معمول سے کم ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بعض علاقوں میں اسکولوں سے اب تک پانی کی نکاسی نہیں کی گئی جس کے باعث تعلیمی سلسلہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

گوجرانوالہ میں بھی موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔گزشتہ رات برسنے والی بارش کا پانی اسکولوں کے اندر اورباہرجمع ہوگیا جسے بچوں اوراساتذہ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *