بہن کی شادی میں بھائی قتل، قاتل اہلیہ کا نام استعمال کر کے ہمدردی بٹورنے لگا

حماد اور ذیشان

کراچی کے علاقے بندھانی کالونی میں بہن کی شادی میں اس کے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا ہے۔

ملزم نے اپنی ویڈیو میں موقف اپنایا کہ مقتول نشے کی حالت میں تھا اور وہ ان سے اور ان کی اہلیہ سے جھگڑ رہا تھا، اور اہلیہ کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔

انہوں نے کہا کہ وہاں موجود لڑکوں نے میری گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا اور اہلیہ کے کپڑے بھی پھاڑ دیے تھے۔

ملزم ذیشان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مقتول نے گاڑی میں موجود میرے ہتھیار کو چھیننے کی کوشش کی اور اسی دوران میں نے ہوائی فائرنگ کرنے کی کوشش کی جس سے نوجوان کی موت ہوگی۔

واضح رہے کہ مذکورہ واقعہ کراچی کے علاقے بندھانی کالونی میں پیش آیا تھا جہاں عینی شاہدین کے مطابق پارکنگ کے تنازع پر ایک نوجوان قتل کردیا گیا تھا۔

عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہاتھاپائی کے بعد مقتول جیسے ہی فائرنگ کرنے والے کی گاڑی کی جانب بڑھا تو اس نے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے پیشہ ورانہ قاتل کی طرح فائرنگ کردی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حماد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ ملزم ذیشان جو خود نشے کی حالت میں تھا وہ وہاں سے فرار ہوگیا تھا۔

دوسری جانب ویڈیو بیان جاری کرنے والا ذیشان خود روپوش ہے جبکہ پولیس اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *