سینیٹر کامل علی آغا کے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، صفدر خان باغی

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے کہا کہ سینٹر کامل علی آغا کی جانب سے سابق وزیراعظم پاکستان و تاحیات مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ق جناب چوہدری شجاعت حسین صاحب اور مرکزی جنرل سیکریٹری طارق بشیر چیمہ کی رکنیت معطلی کے بیان کی پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ھیں۔

صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کل رات سینٹر کامل علی آغا نکی جانب سے نجی چینل پر اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مسلم لیگ ق مرکزی صدر چوھدری شجاعت حسین صاحب علیل اور ضعیف العمری کے باعث مزید پارٹی قیادت اور صدارت کے لائق نہیں انکے اس گمراہ کن بیان پر نہایت افسوناک اور مزمت کرتے ہے۔

مزید پڑھیں:حضرت عمربن الخطاب رضی اللہ عنہ (قسط 2)

انہوں نے کہا کہ سینٹر کامل علی آغا خود کو پچیس سے تیس سال کے گبرو جوان سمجتے ہے۔ میرے خیال سے انکو یہ نہیں بھولنا چاھیے تھا کہ وہ خود آج جو سینٹر اعلی عہدے پر فائز ھوئے ہیں ۔انکی اس سینٹرشیپ کے لئیے بزات خود چوھدری شجاعت حسین صاحب نے پاکستان پیپلز پارٹی و سابق صدر جناب آصف علی زرداری سے سینٹ سیٹ کے لئیے کامل علی آغا کو بلانقابلہ سینٹر منتخیب کروانے کے لئیے خصوصی طور درخواست کی تھی جسکو سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے من عن سے تسلیم و قبول کیا۔ آج سینٹر کامل علی آغا چوہدری شجاعت حسین صاحب کو صدارت سے معطل کرنے کا اعلان کر رھے ہیں۔

صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے سینٹر کامل علی آغا سے درخواست کی کے وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پارٹی رکنیت کا ایکٹ ضرور پڑھ لیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پارٹی ایکٹ رولزز کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کے مرکزی صدر یا جنرل سیکرٹری کی رکنیت صوبائی و مرکزی عہدیداروں کے دائرہ اختیار نہی ۔

مزید پڑھیں:ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی کاروائی، ملزم گرفتار

جبکہ الیکشن کمیشن پارٹی ایکٹ رولز کے تحت مرکزی صدر چودہ دن کے نوٹس جاری کرتے ہوئے اجلاس بلائے گا اور تمام صوبوں کے صدر و جنرل سیکرٹری و صوبائی کونسل ممبرز کا اجلاس منعقد کیا جاتاھے جسمیں باقائدہ پارٹی صدر و دیگر عہدداران کے خلاف ووٹینگ کی جائے گی۔مگر پارٹی صدر کے بے غیر اجازت کے کسی بھی منتخیب صوبائی و قومی یا سینٹ ارکان ڈائریکٹ پارٹی صدر کے خلاف رکنیت معطلی کا حکم صادر نہی کر سکتا ھے۔

البتہ اجلاس بلانے سے قبل مرکزی صدر صوبائی و مرکزی عہدیداران کو فلفور معطلی کے حکم صادر کرنے کے مجاز ہے۔صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے کہا کہ کسی بھی صوبائی عہدداران کے پاس دائرہ اختیار نہی کہ وہ قائد چوھدری شجاعت حسین کی رکنیت سے ھٹا سکے۔ اور نہ کسی کا یہ اختیار ہے کہ سابق ،وزیراعظم و مرکزی صدر قائد چوھدری شجاعت حسین صاحب کی کردار کشی کر سکتا ھے۔

انہوں نے کہا کوئی بھی پارٹی کامے عہدداران شاہ سے زیادہ شاہ بننے کی کوشش نہ کرے تو بہتر ھوگا۔اب وقت وفاداری نبھانے کا ھے ۔قائد چوھدری شجاعت حسین مسلم ق کے تاحیات صدر ہیں اور رکھینگے انشاء اللّٰہ اور ھم سب کی اولین زمے داری ھے کہ بحثیت پارٹی کارکن انکی دل وجان عزت و احترام کریں نہ کے الٹی سیدھی بھونگیاں نہ ماریں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *