ایس ایس ٹیز کی جانب سے ایسوسیشن کی تنظیم نو کی ہدایات جاری

ایس ایس ٹیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صوبائی کابینہ نے دوسرے مرحلے میں مختلف اضلاع میں ایسوسی ایشن کی تنظیم نوکی منظوری دے دی۔ مذکورہ اضلاع میں ضلعی کابینہ کے ارکان کے صوبائی کابینہ میں جانے اور پروموشن کی وجہ سے تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایس ایس ٹیز ویلفیئرایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ذولفقار احمد اور صوبائی جنرل سیکرٹری فرہاد علی ٹکرنے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پشاور۔ بونیر۔ شانگلہ اپر دیر کوہاٹ نوشہرہ۔ چارسدہ۔ پاڑاچناراور بٹگرام کے اضلاع میں 5اگست سے قبل ایسوسی ایشن کی تنظیم نوکی ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی کاروائی، ملزم گرفتار

کیونکہ ان اضلاع میں کابینہ کے ارکان صوبائی کابینہ کاحصہ بن گئے ہیں یا ترقی پاکر ہیڈ ماسٹر یا سجیکٹ اسپیشلسٹ تعینات ہوگئے ہیں صوبائی صدرنے ہدایت کی کہ ضلعی کابینہ کے انتخاب کے لیے 5اگست سے قبل تاریخ مقرر کرکے ضلع بھر کے ایس ایس ٹیز کو مطلع کیاجائے۔
غیر جانبدار افراد کی نگرانی میں انتخابی عمل مکمل کیاجائے انھوں نے کہاکہ فعال ضلعی کابینہ ہی ایس ایس ٹیزکے مطالبات اوراہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *