پی ایم ایس اے، کوارٹرز میں انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کی تقریب کا انعقاد

انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن ہر سال 30 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ 2022 کا تھیم "ٹیکنالوجی کا غلط استعمال” ہے۔ اس سال کا تھیم ٹیکنالوجی کے کردار پر مرکوز ہے جو انسانی اسمگلنگ کو فعال اور روک سکتی ہے۔

انسانی سمگلنگ ایک سنگین جرم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہر سال ہزاروں مرد، عورتیں اور بچے اپنے ہی ملک اور بیرون ملک سمگلروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:مولانا طاہر اشرفی ہے توہین رسالت کا جھوٹا مقدمہ

پی ایم ایس اے نے انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جس کا مقصد تعمیری اقدامات شروع کرنا اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی بڑھانا ہے۔ سرگرمیوں میں مختلف نمایاں مقامات مثلاً کراچی فشریز، ہیڈکوارٹر پی ایم ایس اے، پی ایم ایس اے جہازوں، کشتیوں اور ساحلی پٹیوں پر اس دن کے حوالے سے پیغامات کو اجاگر کرنے والے بینرز آویزاں کرنا شامل تھا۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر ہیومن ٹریفکنگ FIA کراچی کی جانب سے پی ایم ایس اے کے افسران اور عملے کے ارکان کو اس دن کی اہمیت کے بارے میں لیکچر بھی دیا گیا۔

مزید پڑھیں:امریکا میں مقیم میاں بیوی روسی جاسوس کے الزام میں گرفتار

اس موقع پر ڈی جی پی ایم ایس اے نے اپنے پیغام میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمیں اجتماعی طور پر دن رات کام کرنا چاہئے اور انسانی سمگلنگ کے خلاف اپنی جدوجہد اسی طرح جاری رکھنی چاہیے ۔ افسران اور عملے کے ارکان نے جوش و خروش کے ساتھ تمام سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *