پاکستان کے ذمہ مجموعی غیرملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

Islamabad High Cout

پاکستان کے ذمہ مجموعی غیرملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان کے ذمہ مجموعی غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کردی گئی۔

حکام کے مطابق 31 مئی2022ء تک پاکستان کے ذمہ مجموعی غیرملکی قرضہ126 ارب ڈالر ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب: خاندانی رنجش میں ساڑھے 3 سالہ بچہ قتل، لاش برآمد ـ

اعداوشمار کے مطابق پاکستان کو 2059ء تک 95 ارب 40 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں جبکہ اس وقت پاکستان کے ذمے واجب الادا مجموعی رقم 115 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

حکام کے مطابق نجی شعبے کے ذمہ غیرملکی قرضہ 11 ارب 58 کروڑ ڈالرہے جبکہ پاکستان کے ذمہ آئی ایم ایف کا قرضہ 7 ارب 29 کروڑ ڈالر ہے۔

متعلقہ حکام کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ حکومتی غیرملکی قرضہ 85 ارب 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *