پنجاب: خاندانی رنجش میں ساڑھے 3 سالہ بچہ قتل، لاش برآمد ـ

پاکپتن کے نواحی گاؤں میں ساڑھے تین سالہ گمشدہ بچہ خاندانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق پاکپتن کے چک 29 ایس پی میں ساڑھے تین سال کا بچہ گم ہوگیا جس کی رپورٹ پولیس نے درج کر رکھی تھی۔

مزید پڑھیں:پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے باہر

پولیس نے شک کی بنیاد پر بچے کے رشتے دار ذیشان کو حراست میں لیا تواس نے جرم کا اعتراف کرلیا اور  بچے کی لاش ملزم کے بیڈ روم سے برآمد کی گئی۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم کا کہنا تھاکہ اس نے بچے کو خاندانی رنجش پر بچےکو قتل کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *